استور ،ڈپٹی کمشنر کا سرکاری دفاتر میں اچانک چھاپہ ، ملازمین کی حاضری چیک کی

منگل 9 ستمبر 2025 16:02

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی نے سرکاری دفاتر میں اچانک چھاپے مارے اور ملازمین کی حاضری چیک کی۔چھاپے کے موقع پر مختلف دفاتر کے متعدد ملازمین کو غیر حاضر پایا گیا. جس پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کے احکامات دیے۔غیر حاضر ملازمین کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے دفاتر میں حاضر رہیں تاکہ دور سے آنے والے سائلین کے بروقت کام انجام دیے جاسکے اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع استور کے تمام ملازمین کو انتباہ کیا ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں دفتر آئیں اور مقررہ وقت پر ہی دفتر سے چھٹی کریں۔چھاپے کے دوران مختلف محکمہ جات کے 34 ملازمین اور اہلکاران کے خلاف ای اینڈ رولز کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ بار ہا مطلع کرنے کے باوجود ڈیوٹی سے غیر رہنے والے تین ملازمین کے ورانٹ جاری کیے گئے ہیں۔\378