سینئر صحافی خالد جمیل کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کے خلاف نیشنل کرائم ایجنسی کی اپیل پر سماعت 17ستمبر تک ملتوی

منگل 9 ستمبر 2025 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سینئر صحافی خالد جمیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کے خلاف نیشنل کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی اپیل پر سماعت 17ستمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت صحافی خالد جمیل کی جانب سے ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری نے وکالت نامے جمع کرا دیئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء اپنے دلائل دیں۔عدالت نے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔