بحرینی سفارتکار طلال ابراہیم العبسی ینگ ڈپلومیٹس اِن لندن کے صدر منتخب

منگل 9 ستمبر 2025 16:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) برطانیہ میں مملکت بحرین کے سفارتخانے سے منسلک سفارتکار قونصلر طلال ابراہیم العبسی کو ینگ ڈپلومیٹس ان لندن (وائے ڈی ایل) کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق قونصلر طلال ابراہیم العبسی کا انتخاب ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ 17 سال قبل ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے کسی سفارتکار کو صدارت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یہ ایسوسی ایشن 2008 میں قائم کی گئی جس کا مقصد برطانیہ میں تعینات نوجوان سفارتکاروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ارکان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ یہ تنظیم ثقافتی و سماجی تقریبات کے انعقاد کے ذریعے عوام کے درمیان بہتر فہم کو فروغ دیتی ہے اور نئے سفارتکاروں کو برطانیہ کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی ماحول میں گھلنے ملنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :