محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا میں تمام قسم کی پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی عائد

منگل 9 ستمبر 2025 17:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں آج سے تمام قسم کی پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب جاری شدہ بیان کے مطابق فیصل خان ترکئی نے کہا کہ چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں، اس لیے اساتذہ کی ٹرانسفرز مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہو۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے ہدایات جاری کی کہ تمام ٹیچنگ کیڈر اساتذہ تبادلوں کے لئے وزیر تعلیم آفس اور سیکٹریٹ آنے کی زحمت نہ کریں اور تبادلوں کیلئے سیکرٹریٹ آنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی دفاتر پر بھی لازم ہے کہ کوئی ٹرانسفر نہ کریں آج سے مکمل پابندی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبادلے سال میں صرف ایک بار صرف چھٹیوں میں بذریہ ای ٹرانسفر پالیسی ہوں گی۔ انہوں نے اساتذہ کو بھی ہدایت کی کہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اور اساتذہ تمام تر توجہ صرف بچوں کی تعلیم پردیں۔

متعلقہ عنوان :