قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی اطلاع

شہر میں دھماکوں کی زوردار آوازیں سنی گئیں جس کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے

Sajid Ali ساجد علی منگل 9 ستمبر 2025 18:13

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی اطلاع
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر2025ء ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی اطلاع ہے۔ عالمی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق کتارا ضلع کے اوپر سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا، اسی طرح مقامی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا کہ دوحہ میں دھماکوں کی زوردار آوازیں سنی گئیں جس کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے قطر کے شہر دوحہ میں حماس کے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے، مبینہ طور پر حماس کے عہدیداروں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں دوحہ شہر کو نشانہ بنایا گیا لیکن قطر یا دیگر کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم اب تک کم از کم 10 دھماکوں کی اطلاع ہے، ابھی تک کسی جانی نقصان کی معلومات سامنے نہیں آئیں، تاہم ان دھماکوں سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :