ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس کا انعقاد

منگل 9 ستمبر 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے سٹی سے منسلک سٹرکچر پلان روڈ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر سے جوہر ٹائون سے ایل ڈی اے سٹی چند منٹ کی مسافت پر ہو گا۔

اجلاس میں ڈی جی نے ایل ڈی اے سٹی کے 6 بلاکس کے پوزیشن رواں ماہ دینے کی ہدایت کی۔ایل ڈی اے سٹی کے دو مرحلوں میں مجموعی طور پر 43 سو پلاٹوں کے پوزیشن دیئے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ایل ڈی اے سٹی کے اے ون، بی ون، ایچ، ایل، جی اور جے بلاک میں پلاٹوں کے پوزیشن دیئے جائیں گے۔ڈی جی نے ایل ڈی اے سٹی کے کمرشل اور رہائشی مزید پلاٹ جلد مارکیٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی جلد ’’بزنس بے‘‘ کے کمرشل پلاٹ مارکیٹ میں لائے گا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ہنزہ روڈ پر واقع بزنس بے میں 4 اور 8 مرلہ کے کمرشل پلاٹ مارکیٹ میں لانچ کیے جائیں گے، پنجاب حکومت ایل ڈی اے سٹی سے منسلک میڈیکل سٹی کے قیام پر کام کر رہی ہے، میڈیکل سٹی کا قیام ایل ڈی اے سٹی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں شہریوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے تمام پراسس آسان کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور ڈائریکٹر آکشن، ایڈیشنل ڈی جی یوپی اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :