ڈیرہ اللہ یار کے عوام کیلئے فیملی پارک بنارہے ہیں ،سٹیڈیمز کی تعمیر بھی جاری ہے،رکن بلوچستان اسمبلی ہادیہ نواز بہرانی

منگل 9 ستمبر 2025 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری بہبود آبادی ہادیہ نواز بہرانی نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا ترقیاتی کام بھی ہورہے ہیں ڈیرہ اللہ یار ڈیرہ مراد جمالی میں اور مسائل بھی حل ہورہے ہیں سیورج کا بڑا ایشو تھا اس پر الحمد اللہ کام ہوا ٹف ٹائل لگائے بلال اسٹیڈیم ڈیرہ مراد جمالی اسٹیڈیم آ فیسر کلب پریس کلب میموریل حال اسی طرح دیگر بے شمار کام کچھ مکمل ہوئے ہیں کچھ مکمل ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کے میں ڈیرہ اللہ یار عوام کو یقین دلاتی ہوں کے ہر ممکن اقدامات وسائل اثر رسوخ استعمال کریں گے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترقیاتی کاموں منصوبوں کے لئے میری اور میرصاحب کی دن رات کوشش یہی ہے کے زیادہ سے زیادہ خدمت کریں ترقیاتی کام اور منصوبے مکمل کریں الحمداللہ اس میں کامیابی بھی ملی ہے اور بے شمار ترقیاتی کام منصوبے مکمل ہوئے ہیں اور کچھ مکمل ہونے والے ہیں عوام کی خدمت ہی مشن ہے اور عوامی خدمت سے سکون ملتا ہے عوام کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور ہمارا مکمل سپورٹ ڈیرہ اللہ یار کے عوام کے ساتھ ہے۔