ڈیرہ بگٹی ،ڈرگ انسپکٹر کی کاروائی، غیر قانونی چھ کلینک سیل

منگل 9 ستمبر 2025 20:50

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء) ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر شفیع بگٹی نے دیرہ بگٹی میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چلنے والے چھ کلینک کو سیل کر دیا۔ یہ کلینک ڈیرہ بگٹی کے مختلف جگہوں میں قائم تھا جہاں بغیر لائسنس علاج و معالجے کا سلسلہ جاری تھا۔

(جاری ہے)

ڈرگ انسپکٹر شفیع بگٹی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر رجسٹرڈ اور غیر تربیت یافتہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایسے کلینکس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری علاج فراہم ہو سکے۔علاقے کے عوام نے ڈرگ انسپکٹر کی اس کارروائی کو سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر مقامات پر بھی اس طرح کے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :