ایپل نے اپنی اب تک کی تاریخ کا سب سے پتلا آئی فون لانچ کردیا

ایپل نے ایک تقریب میں آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی، لائن اپ میں قابل ذکر اپ ڈیٹس شامل کی گئی ہیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 10 ستمبر 2025 13:17

ایپل نے اپنی اب تک کی تاریخ کا سب سے پتلا آئی فون لانچ کردیا
کیلیفورنیا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر 2025ء ) دنیا کی معروف ٹیک کمپنی ایپل نے اپنی اب تک کی تاریخ کا سب سے پتلا آئی فون لانچ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایپل نے ایک تقریب میں آئی فون 17 سیریز کی نقاب کشائی کی جس میں لائن اپ میں قابل ذکر اپ ڈیٹس متعارف کرائی گئی ہیں، ان میں آئی فون 17 پرو اور پرو میکس پریمیم خصوصیات لاتے ہیں، تاہم آئی فون 17 اور بالکل نئے آئی فون 17 ایئر نے بھی بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے جو اس سیریز کو پتلے ڈیزائن کے ساتھ بدل دیتا ہے، دونوں ڈیوائسز انتہائی روشن ڈسپلے، بہتر کارکردگی اور اپ گریڈ شدہ کیمرہ سسٹم کے ساتھ آتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 ایئر صرف 5.6 ملی میٹر موٹا اور ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہے، اس میں 120Hz پروموشن اور سیرامک ​​شیلڈ 2 کے ساتھ 6.5 انچ کا LTPO سپر ریٹنا OLED ڈسپلے ہے، جس کی چمک بھی 3000 نٹس تک پہنچتی ہے، آئی فون ایئر اسپیس بلیک، کلاؤڈ وائٹ، لائٹ گولڈ اور سکائی بلیو کلرز میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ آئی فون 17 ایئر میں A19 پرو چپ کا استعمال کیا گیا ہے، جو صارفین کو ان کے روز مرہ کے استعمال میں ایک اچھی کارکردگی فراہم کرتا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی پرفارمنس کا MacBook پرو سے موازنہ کرسکتے ہیں، اس میں C1X موڈیم بھی شامل ہے جو تیز رفتاری اور بہتر توانائی کی کارکردگی پیش کرتا ہے، ساتھ ساتھ جدید وائرلیس کارکردگی کے لیے N1 چپ بھی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ آئی فون 17 ایئر میں ایک سنگل 48 میگا پکسل کا پیچھے والا کیمرہ ہے، اس کی پتلی پروفائل کی وجہ سے اس فون میں ایک 18 میگا پکسل کا ایک فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے، جس میں سینٹر سٹیج شامل ہے، جو آبجیکٹ کو کیمرہ کے فریم کے مرکز میں رکھتا ہے چاہے وہ حرکت بھی کر رہے ہوں جب کہ آئی فون 17 ایئر اختیاری میگ سیف بیٹری پیک کے ساتھ پورے دن کی بیٹری لائف پیش کرتا ہے جو پلے بیک کو 40 گھنٹے تک بڑھاتا ہے، ا کے 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :