ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اجلاس، محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لیا

بدھ 10 ستمبر 2025 13:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بٹگرام ضیاء الرحمٰن کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ مال کی اگست کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اور ریونیو اہداف سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار و نائب تحصیلدار بٹگرام و آلائی، ڈسٹرکٹ قانون گو سمیت محکمہ مال کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ریونیو ریکوری میں مزید بہتری، عوامی مسائل کے بروقت حل اور دیانتداری کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔