سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی رانا ثناءاللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 10 ستمبر 2025 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے رانا ثناءاللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی مسلم لیگ (ن )کے لئے بڑی خدمات ہیں۔ان کا ایوان بالا کا رکن بننا ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔