انچارج ٹریفک انسپکٹر مانسہرہ کی ٹریفک سٹاف کے ہمراہ غیر قانونی موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں جاری

بدھ 10 ستمبر 2025 14:08

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ٹریفک پولیس مانسہرہ نے غیر قانونی موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکلوں کو بند کر دیا۔ ٹریفک پولیس مانسہرہ کے مطابق عوامی شکایات پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈہ پور کے احکامات کی روشنی میں انچارج ٹریفک انسپکٹر انس خان کی ٹریفک سٹاف کے ہمراہ غیر قانونی موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

اس دوران پھٹے سلنسر، ون ویلنگ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، فلیشر لائٹس، غیر قانونی طور پر موڈیفائیڈ موٹر سائیکلوں اور کمسن رائیڈرز کے خلاف سخت کارروائی کی اور متعدد موٹر سائیکلوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ٹریفک چوکی میں بند کر دیا گیا۔ ٹریفک پولیس مانسہرہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے اور یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی ہو۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس مانسہرہ نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں اور انہیں کسی بھی غیر قانونی عمل خصوصاً ون ویلنگ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، غیر قانونی طور پر موڈیفائیڈ موٹر سائیکل چلانے اور کمسن بچوں کے ڈرائیونگ جیسے خطرناک کاموں سے سختی سے روکیں۔

متعلقہ عنوان :