کمشنر راولپنڈی کو آٹے و روٹی کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ

بدھ 10 ستمبر 2025 14:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کو آٹے و روٹی کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی ڈویژن میں اوور پرائس فلور کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 3 لاکھ 67 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 15 مقامات کو سیل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں 1 لاکھ 87 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 12 مقامات کو سیل کیا گیا، ضلع جہلم میں 19 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع چکوال میں 70 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد اور 2 مقامات کو سیل کیا گیا جبکہ ضلع مری میں 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 1 مقام کو سیل بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اوور پرائس روٹی کے خلاف کارروائیوں میں بھی ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 4 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 5 مقامات کو سیل کیا گیا۔

ضلع راولپنڈی میں 73 ہزار روپے جرمانہ اور 4 مقامات سیل، ضلع اٹک میں 5 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد، ضلع جہلم میں 50 ہزار روپے، ضلع چکوال میں 50 ہزار 500 روپے جبکہ ضلع مری میں 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ 1 مقام کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں روٹی کے وزن میں کمی کے خلاف بھی ڈویژن بھر میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد اور 2 مقامات کو سیل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :