روسی ڈرونز کی پولینڈ کی فضائی حدود میں دراندازی کو حملہ تصور نہیں کرتے، نیٹو

بدھ 10 ستمبر 2025 14:41

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) نیٹو نے کہا ہے کہ وہ روسی ڈرونز کی پولینڈ کی فضائی حدود میں دراندازی کو حملہ تصور نہیں کرتا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے نیٹو ذرائع کے حوالے بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا جب نیٹو کے طیاروں نے اتحادی ملک کی فضائی حدود میں ممکنہ خطرات کا سامنا کیا۔ خطے میں نیٹو کے پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم نے اپنے ریڈارز کے ذریعے ڈرونز کا پتہ لگالیا تھا لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولینڈ کے ایف ۔

(جاری ہے)

16 لڑاکا طیارے، نیدرلینڈز کے ایف ۔ 35 اور اٹلی کے اواکس ( AWACS ) طیارے اور نیٹو کی طرف سے مشترکہ طور پر چلائے جانے والے فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے حرکت میں آئے۔پولینڈ کی مسلح افواج کی آپریشنل کمان نے 10 ستمبر کی صبح اطلاع دی کہ ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد متعدد اشیاء جن کی شناخت بغیر پائلٹ کے ڈرونزکے طور پر کی گئی ہے، تباہ کر دی گئی ہے اور ان کے ملبے کی تلاش جاری ہے۔ اس سے قبل پولینڈ کے حکام نے وارسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے بعض علاقوں پر فضائی حدود بند کر دی تھیں۔\932