سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 10 ستمبر 2025 15:37

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)مرکزی نائب صدر مسلم لیگ(ن)سابق گورنر و وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے دیرینہ ساتھی اور مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ خان کو سینیٹر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ خان کی کامیابی نہ صرف مسلم لیگ(ن)کے کارکنان کے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ یہ جمہوری اقدار کی جیت اور عوامی اعتماد کا مظہر بھی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کی جدوجہد اور قربانیاں پارٹی کے ہر کارکن کے لیے مشعلِ راہ ہیں، ان کی سینیٹ میں موجودگی پارٹی اور ملک کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں صحت، عزت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔