چینی وزیر خارجہ آسٹریا، سلووینیا اور پولینڈ کا دورہ کریں گے

بدھ 10 ستمبر 2025 16:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی 12 سے 16 ستمبر تک آسٹریا، سلووینیا اور پولینڈ کا دورہ کریں گے ۔شنہوا کے مطابق یہ اعلان چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی آسٹریا کے وفاقی وزیر برائے یورپی اور بین الاقوامی امور بیٹ مینل ریزنگر، سلووینیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و یورپی امور تنجا فاجون اور پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ راڈوسلاو سلواک کی دعوت پر مذکورہ تینوں ممالک کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :