فرانس میں مساجد کے باہر سور کے کٹے ہوئے سر پھینکنے کے واقعات میں غیر ملکی ملوث نکلے

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:39

فرانس میں مساجد کے باہر سور کے کٹے ہوئے سر پھینکنے کے واقعات میں غیر ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)پیرس کے علاقے میں قائم پراسیکیوٹر کے دفتر نے دعوی کیا ہے کہ فرانس میں مختلف مساجد کے باہر خنزیر کے سر کاٹ کر پھینکنے کے واقعات میں ان غیر ملکیوں کا دخل ہے جو حالیہ دنوں میں فرانس سے واپس گئے ہیں۔ان کا مقصد فرانس میں بے چینی پھیلانا ہے۔

(جاری ہے)

نارمنڈی کے شمالی علاقے میں تفتیش کاروں کو ایک کسان نے بتایا دو لوگ گاڑی پر آئے جن کی گاڑی کی نمبر پلیٹ سربیئن معلوم ہوتی تھی۔

انہوں نے خنزیروں کے کئی سر اس سے خریدے اور چلے گئے۔پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا تھا کہ وہ ان رپورٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاہم پراسیکیوٹر نے یہ دعوی کرتے ہوئے نہیں بتایا کہ مسلمانوں کی دل آزاری اور مساجد کی بے حرمتی کرنے کے پیچھے کس ملک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ملوث ہیں۔ جنہوں نے حال ہی میں فرانس سے روانگی پکڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :