عمرکوٹ ، ڈپٹی کمشنر نے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا ،مختلف نہروں کا دورہ کیا

بدھ 10 ستمبر 2025 15:36

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ضلع عمرکوٹ میں ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے رین ایمرجنسی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مختلف نہروں کا دورہ کیا ۔تفصیلی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے رین ایمرجنسی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار ترکیو، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈرینیج ڈویژن عمرکوٹ، ایکیسی این اور ایس ڈی او ڈرینیج ڈویژن عمرکوٹ، محکمہ ایریگیشن کے عملداروں اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ تحصیل سامارو میں موجود پاکیٹ ڈرین ہاکڑو سمیت دیگر اہم نہروں اور نکاسی آب کے نظام کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد حالیہ بارشوں کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، انہوں نے پاکیٹ ڈرین ہاکڑو کی صفائی، بہاؤ کی روانی، اور آس پاس کے علاقوں میں پانی کی سطح کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے اور ڈرینیج سسٹم کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شہریوں کو رین ایمرجنسی کے دوران مکمل سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے، انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مسلسل نگرانی جاری رکھیں اور اپنی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی کنٹرول روم میں جمع کرائیں، دورے کے دوران مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

\378

متعلقہ عنوان :