آغا خان یونیورسٹی کی طالب علموں کو وظائف فراہمی کے لئے عطیات کی اپیل

بدھ 10 ستمبر 2025 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) نے نوجوانوں کو تعلیم فراہم کرنے اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے مہم کا آغاز کر دیا جس کا مقصد طالب علموں کو سکالرشپس فراہم کرنا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعے مخیر حضرات اور اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ giving.aku.edu پر جا کر عطیات دیں تاکہ مالی مشکلات کا شکار قابل طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔

اے کے یو کی یہ کاوش نہ صرف تعلیم کو عام کرنے کا ذریعہ بنے گی بلکہ مستقبل کے لیڈرز، ڈاکٹرز، نرسز اور محققین کو تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا عطیہ ایک طالب علم کی زندگی بدل سکتا ہے۔ آئیے، نوجوانوں کو بااختیار بنائیں اور ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :