ٹنڈومحمدخان ،پولیس کا منشیات فروشوں و عادی منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،60 نشئی گرفتار ،ایس ایس پی

بدھ 10 ستمبر 2025 17:03

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ٹنڈومحمدخان پولیس نےمنشیات کے عادی افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور56نشئی افراد سمیت 4 منشیات فروش گرفتار کرلیے۔ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب میمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان میں منشیات کے عادی افراد اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹنڈومحمدخان عبدالروف ارباب اور (ANCC) فائونڈیشن گرینڈ آپریشن ٹیم کے انچارج یونس نے کی، آپریشن میں ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے، انچارج 15 مددگار، ایس ایچ او وومین سمیت دیگر پولیس افسران شامل تھے، آپریشن کے دوران 60 سے زائد منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرکے لاک اپ کیا گیا، پولیس اسٹیشن میں قانونی کارروائی کے بعد 56 افراد کوعلاج و بحالی کے حوالے سے کراچی ایدھی سینٹر روانہ کردیا گیا، گرفتار ہونے والے 4 منشیات فروشوں پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔\378