Live Updates

کوٹ مومن کے سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ ،4,123 مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں، ڈاکٹر سہیل طارق

بدھ 10 ستمبر 2025 17:03

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھاکا سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ جاری ہے۔ کوٹ مومن کیمپ میں اب تک 4,123 مریضوں کا مفت معائنہ، علاج اور ادویات فراہم کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر سہیل طارق کے مطابق کیمپ میں جنرل میڈیسن کے 207 مریضوں کا چیک اپ، 95 بچوں کو پیڈز وارڈ میں علاج فراہم کیا گیا جبکہ 95 جلدی امراض میں مبتلا مریضوں کا بھی علاج کیا گیا۔

کیمپ میں آنے والی 19 حاملہ خواتین کو لیڈی ڈاکٹروں نے خصوصی چیک اپ اور مشورے دیے۔ ایم ایس نے مزید بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں عوام کا رش مسلسل بڑھ رہا ہے اور متاثرین کو علاج کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو صاف پانی کے استعمال، مچھروں سے بچائو اور کھانے پینے کی اشیاءکو ڈھانپ کر رکھنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں تاکہ وبائی امراض کے پھیلائو کو روکا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :