Live Updates

ضلع بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 26 سرکاری سکول 11 اور 12 ستمبر کو بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

بدھ 10 ستمبر 2025 17:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کئی تعلیمی ادارے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ بعض سکولوں کے احاطے میں پانی تاحال جمع ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع کے 26 سرکاری سکول 11 اور 12 ستمبر 2025ء کو بند رہیں گے تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تدریسی عملہ اپنی حاضری حسبِ معمول یقینی بنائے گا۔

بند رہنے والے سکولوں میں تحصیل ڈسکہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوجرہ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بھدائے والا، گورنمنٹ مڈل پبلک سکول بھونانوالی اور گورنمنٹ مڈل پبلک سکول جانوکے گورائیہ شامل ہیں۔تحصیل سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول کمپری ہینسو سیالکوٹ، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی لوہاراں، گورنمنٹ پرائمری سکول سیدانوالی مشرقی، گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلی لوہاراں مغربی، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ملو چھت اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول صالح پور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل پسرور میں گورنمنٹ پرائمری سکول چوہان، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دھول بجواں، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چروِنڈ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول انچھا خورد، گورنمنٹ پرائمری سکول دھلم کھلوان اور گورنمنٹ پرائمری سکول دھلم والا بند رہیں گے۔اسی طرح تحصیل سمبڑیال میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھاناوالی، گورنمنٹ ہائی سکول تاثیر نگر، گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ دینہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گگڑ، گورنمنٹ مڈل پبلک سکول حسین پور، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لالے والی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹِکّہ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک اختیّار اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک بھڈہ شامل ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :