سرگودھا میں بیک ٹو سکول پروگرام کے تحت تقریب،ٹیبلٹ تقسیم کیے گئے

بدھ 10 ستمبر 2025 17:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سرگودھا میں یونیسیف اور پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ کے اشتراک سے”بیک ٹو سکول“ پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شاہد بشیر ڈار، ڈویژنل ڈائریکٹر سید وحید الدین شاہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر (تعلیم) سرگودھا کلثوم منشاء ، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور یونیسیف کے نمائندے احسان جنجوعہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنمنٹ سکول کی ٹیچر سائنس سکول ٹیچرعائشہ فیاض جنجوعہ کو طلباء کی حاضری اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ٹیبلٹ سے نوازا گیا۔ دیگر سکولوں میں ٹیبلٹ بھی تقسیم کیے گئے تاکہ جدید تعلیمی سہولیات تک رسائی میں مدد ملے۔ مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ "بیک ٹو سکول" مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں واپس لانا اور ڈراپ آؤٹ کی شرح کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ اور طلباء کے لیے جدید سیکھنے کے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :