اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل ایم ایل او رپورٹ تیار، موت پر شکوک و شبہات پیدا ہوگئے

بدھ 10 ستمبر 2025 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اداکارہ کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ تیار ہوگئی ہے۔حمیرا اصغر کی فائنل رپورٹ نے اداکارہ کی موت پر شکوک و شبہات پیدا کر دیے، جس میں بتایا گیا کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق حمیرا کی ٹی شرٹ اور ٹراوزر پر خون کے نشانات ملے ہیں، حمیرا کے کپڑوں پر ڈی این اے بھی ملا ہے، اداکارہ کی لاش مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں تھیں، جسمانی اعضا نہ ملنے کے باعث وجہ موت معلوم نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق بلڈ اور ڈی این اے کے حوالے سے کوئی ڈیٹا بینک موجود نہیں، حمیرا اصغر کا ایک موبائل فون بھی اب تک نہیں مل سکا ہے، موبائل فون کے ڈیٹا سے تفتیش میں بہت مدد مل سکتی تھی۔واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018 میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :