صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ کا اجلاس، صحت سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے امور پر غیور کیا گیا

بدھ 10 ستمبر 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری صحت مجیب الرحمن سمیت دیگر اراکین بھی شریک تھے۔ اجلاس میں صوبے میں صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے، نجی اور سرکاری ہسپتالوں و کلینکس کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن صحت کے شعبے میں ریفارمز کے لیے نہایت اہم ادارہ ہے، جو علاج معالجے کے نظام کو بہتر اور مثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ذریعے سرکاری و نجی سطح پر صحت کی سہولیات کی نگرانی اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولتیں میسر آ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صوبے میں صحت کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ہیلتھ کیئر کمیشن عوام کے اعتماد کی بحالی اور معیاری علاج کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :