بانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس، ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست مقرر، سماعت (آج)ہوگی

بدھ 10 ستمبر 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)بانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان (آج)جمعرات کو بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔بانی پی ٹی آئی نے 6 مئی 2023 کو یہ درخواست دائر کی تھی، پہلی سماعت کے بعد (آج)جمعرات سماعت ہوگی۔17 اکتوبر 2023ء کو پہلی سماعت ہوئی، 20 دسمبر کو نوسکوپ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :