ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر جوہر ٹاون میں کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے 8پلا ٹ واگزار

بدھ 10 ستمبر 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نےجوہر ٹاون ای اور کے بلاک میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کے 8پلا ٹ واگزار کرو لیے۔ واگزار کروائے گئے پلاٹوں میں ای بلاک میں ایک کنال کا پلا ٹ نمبر520، کے بلاک میں 12مرلے کا پلاٹ نمبر297اور کے بلاک میں پانچ مرلے کے پلاٹ نمبر438،413،414،410،409اور 366شامل ہیں۔

آپریشن ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون یاور بشیر ورک کی نگرانی میں کیا گیا۔ ڈی جی نے کہا کہ ایل ڈی اے پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کر کے 45املاک سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،وحدت روڈاور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ18املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 27املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، بیوٹی سیلون، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ،پراپرٹی آفس، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاون پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔