Live Updates

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ کے دوسرے دن کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور نیٹ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا

بدھ 10 ستمبر 2025 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ کے دوسرے دن کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور نیٹ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود اور اکیڈمی کے دیگر کوچز کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے مختلف پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ مقابلوں میں بہتر کارکردگی پیش کی جا سکے۔ پی سی بی کے مطابق ریڈ بال کیمپ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات