رورل ہیلتھ یونٹ داسو میں ڈینگی سے آگاہی اور بچاو کیلئے آگاہی واک کا اہتمام

جمعرات 11 ستمبر 2025 08:50

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) کوہستان اپر کے رورل ہیلتھ یونٹ (آر ایچ یو) داسو میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی جانب سے ڈینگی سے بچاوکے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریپڈ رسپانس ٹیم نے آر ایچ یو داسو کے احاطہ میں ان ڈور اور آوٹ ڈور لاروے ختم کرنے کی سرگرمیاں انجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع بھر کی عوام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گھروں کے ارد گرد صفائی کو یقینی بنائیں، گندگی کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے، پانی کھڑا ہونے والی جگہوں سے پانی کا صفایا کیا جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش ختم کی جا سکے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں، ان ڈور اور آﺅٹ ڈور لاروے کے خاتمہ کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :