ایبٹ آباد، آفیسر ریگولیشن اعزاز سلیم اور انسداد تجاوزات انسپکٹر محمد وسیم خان کا چٹی گٹی سبزی منڈی کا تفصیلی معائنہ ، آڑھتی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی

جمعرات 11 ستمبر 2025 09:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) تحصیل میونسپل آفیسر ایبٹ آباد مظہر مظفر کی خصوصی ہدایت پر تحصیل آفیسر ریگولیشن اعزاز سلیم اور انسداد تجاوزات انسپکٹر محمد وسیم خان نے چٹی گٹی سبزی منڈی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی سہولیات، منڈی کی صفائی ستھرائی، پارکنگ اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے سبزی منڈی کے آڑھتی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر یونین نمائندوں نے بھی ٹی ایم اے کے حکام کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :