بھکر ، پولیس کی بہترین کاروائی متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کواشتہاری ملزم گرفتار کر لیا ،ترجمان پولیس

جمعرات 11 ستمبر 2025 10:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) بھکر پولیس تھانہ سٹی دریا خان کی بہترین کاروائی متعدد ڈکیتی کی واردات کا سرغنہ اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ۔او تھانہ سٹی دریا خان ملک ریاض حسین چھینہ سب انسپکٹر ، ضیاء اللہ خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ھمراہ پیشہ وارانہ مہارت کا استعمال کر کے ڈکیتی جیسی سنگین واردات کا مرکزی اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا اشتہاری گینگ شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتا تھا۔

(جاری ہے)

جس کو گرفتار کرنے کیلیے بھکر پولیس نے آئی ٹی ٹیکنالوجی اور تمام وسائل کو بروئےکار لا کر متعدد ڈکیتی کی واردات کا مرکزی اشتہاری ملزم شاکر ولد غلام عباس مسلم شیخ کو فزیکلی گرفتار کر لیا ،ملزم سے مستعملہ وقوعہ پسٹل بھی برامد ،مزید تفیتش جاری ہے ،اس شاندار کاروائی پر ڈی پی او بھکر نے ایس ڈی پی او دریا خان ساجد محمود سوہل کی سپرویژن میں تمام پولیس ٹیم تھانہ سٹی دریا خان کو شاباش اور ڈکیتی گینگ ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔\378