کوہستان لوئر پولیس کا گرینڈ آپریشن، 102 کنال پر کاشت کی گئی بھنگ تلف

جمعرات 11 ستمبر 2025 10:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) کوہستان لوئر پولیس نے محکمہ زراعت کے اہلکاروں کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کے دوران 102 کنال پر کاشت کی گئی بھنگ تلف کر دی۔

(جاری ہے)

کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیا اورنگزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ دوبیر شیبر خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے محکمہ زراعت کے اہلکاروں کے ہمراہ بھنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور اس دوران دوبیر کے علاقے ناراس بیگ، ڈھیری، کارین، قلعہ، روس بانڈہ، کونزا، نیلفر، کھاڑ اور چھمبر میں 102 کنال رقبے پر کاشت کی گئی بھنگ کو تلف کر دیا ۔

علاقے کے مشران اور علما کرام نے ڈی پی او کوہستان لوئر تیمور خان اور پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہا اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کوہستان لوئر پولیس کی منشیات فروشوں اور بھنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔