رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ برابر کردیا

کوالیفائرز میں سب سے زیادہ 39 گول کرنے والے گوئٹے مالا کے کارلوس رییز کا ریکارڈ برابر میں کامیاب ہوگئے

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:39

رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ برابر کردیا
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ہنگری کے خلاف گیند کو جال میں پہنچایا۔

(جاری ہے)

وہ اس گول کے ساتھ ہی کوالیفائرز میں سب سے زیادہ 39 گول کرنے والے گوئٹے مالا کے کارلوس رییز کا ریکارڈ برابر میں کامیاب ہوگئے۔رونالڈو کے انٹرنیشنل گولز کی تعداد بھی 141 ہوگئی ہے، جو ایک ریکارڈ ہے، یوئیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پرتگال نے ہنگری اور فرانس نے آئس لینڈ کو مات دی ہے۔

متعلقہ عنوان :