Live Updates

ایشیا کپ میں یو اے ای کیخلاف جیت‘ بھارت نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:35

ایشیا کپ میں یو اے ای کیخلاف جیت‘ بھارت نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا نیا ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)بھارت نے ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں یو اے ای کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

یو اے ای کی ٹیم 13.1 اوور میں 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں بھارت نے 58 رنز کا ہدف با آسانی 93 گیندوں قبل (4.3 اوورز) میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔یہ بھارت نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا تیز ترین ہدف حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے 2021 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہدف 6.3 اوورز میں حاصل کیا تھا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات