Live Updates

ایشیا کپ، کلدیپ یادیو نے شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا

کلدیپ کا اسپیل اب ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں دوسری بہترین بولنگ کا مظاہرہ ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 ستمبر 2025 12:43

ایشیا کپ، کلدیپ یادیو نے شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 ستمبر 2025ء ) ہندوستان کے پریمیئر اسپنر کلدیپ یادیو نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ایشیا کپ 2025ء کے دوسرے میچ کے دوران پاکستان کے ٹی 20 آئی کے نائب کپتان شاداب خان کے باؤلنگ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ کر منگل کو ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرلیا۔
کلدیپ نے 2022ء ایڈیشن کے دوران شارجہ میں ہانگ کانگ کے خلاف شاداب کے 4/8 کے سپیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 4/7 کے سنسنی خیز اعداد و شمار پیش کیے۔

 
ان کا اسپیل اب ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں دوسری بہترین باؤلنگ پرفارمنس ہے۔ 
سرفہرست مقام اب بھی ہندوستان کے تیز گیند باز بھونیشور کمار کا ہے، جنہوں نے 2022ء میں افغانستان کے خلاف 5/4 کا سپیل کیا تھا اور ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اب تک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے واحد بالر ہیں۔

(جاری ہے)

 

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

 
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 58 رنز کا ہدف پانچویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شبھمن گِل 20 اور کپتان سوریا کمار یادو 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل یو اے کی ٹیم بھارت کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 13.1 اوورز میں 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یو اے ای کی جانب سے علی شان شرفو 22 اور کپتان محمد وسیم 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راہول چوپڑا 3، ہرشت کوشک 2، محمد ذوہیب 2، آصف خان 2، حیدر علی 1، سمرنجیت سنگھ 1، دھروو پراشار 1 اور جنید صدیقی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ محمد روہید 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 4 اور شوم دوبے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات