Live Updates

ہمارے پاس بھی ویسے کھلاڑی اب نہیں لیکن یہ ٹیم جیت سکتی ہے،کامران اکمل

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:39

ہمارے پاس بھی ویسے کھلاڑی اب نہیں لیکن یہ ٹیم جیت سکتی ہے،کامران اکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)سابق کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹرانی نیشن سیریز جیت کر پاکستانی کھلاڑیوں میں اعتماد آیا ہے، جو ایک اچھی بات ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بولنگ لائن بہت مضبوط ہے، پاکستان کے بلے بازوں نے لمبے رنز نہیں بنائے،مگر جیت کے اثرات ایشیا کپ میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

بھارت کے پاس اب وہ کھلاڑی نہیں جو پاکستان سے میچ نکال کر لے جاتے تھے۔ہمارے پاس بھی ویسے کھلاڑی اب نہیں لیکن یہ ٹیم جیت سکتی ہے۔میچ والے دن پاکستان کی پلینگ الیون کیاہوگی، بولنگ اٹیک کیا ہوگا،سپنر آپ کتنے ڈالتے ہیں،بیسٹ کمبی نیشن بنا کر پاکستان میچ جیت سکتا ہے۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کسی کا نہیں ہے، ایک، دو اوور میں میچ کا نقشہ بدل جاتا ہے۔یاد رہے پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں 14 ستمبر بروز اتوار کو دبئی میں مدمقابل ہونگے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات