Live Updates

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ،عبدالصمد اور محمد سلیمان کی سنچریاں

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:08

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ،عبدالصمد اور محمد سلیمان کی سنچریاں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے روز کراچی بلوز اور ڈیرہ مراد جمالی کے درمیان نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پہلے دن کا کھیل گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس کراچی میں بھی فاٹا اور لاڑکانہ کے میچ کے پہلے دن کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں راولپنڈی اور ملتان کے درمیان پہلے دن کا کھیل گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔ملتان میں فیصل آباد کے عبدالصمد نے کراچی وائٹس کے خلاف سنچری بنا ڈالی،103 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔بہاولپور میں لاہور بلوز کے خلاف آزاد جموں کشمیر کے زمان خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئی17 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور بلوز صرف 71 رنز پر آؤٹ ہوگیا،رحیم یارخان میں حیدرآباد کے محمد سلیمان نے کوئٹہ کے خلاف سنچری کی، 157 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں،دانیال حسین نے نصف سنچری کی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات