Live Updates

کرکٹ ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آئی سی سی اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:48

کرکٹ ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آئی سی سی اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) کرکٹ ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کی۔کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں حصہ لیا، قومی ٹیم آج آرام کرے گی، پاکستان ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف (آج) 12 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرایا تھا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات