شہزادہ ہیری کی ایک سال بعد والد شاہ چارلس سے چائے پر ملاقات

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)برطانوی شہزادہ ہیری کی ایک سال سے زائد عرصے کے بعد اپنے والد شاہ چارلز سوم سے لندن میں ملاقات ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس نے شاہ چارلس اور شہزادہ ہیری کی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں نے کلیئرنس ہائوس میں ایک ساتھ کچھ وقت گزارا جہاں شاہ چارلس صرف اس صورت میں رہائش پذیر ہوتے ہیں جب ان کا ہسپتال میں علاج جاری ہو۔ شہزادہ ہیری کو بکنگھم محل کے قریب واقعہ کلیئرنس ہاس میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تاہم والد کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وہ روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :