ازبکستان اور فن لینڈ کے صدور کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:51

تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اور ان کے فن لینڈ کے ہم منصب الیگزینڈر اسٹب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون بالخصوص تجارت، معیشت اور انسانی شعبوں میں تعاون کے فروغ بارے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے جاری تعمیری سیاسی روابط اور بین الپارلیمانی تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ انہوں نے مزید تعاون کے امکانات پر خصوصی توجہ دی جن میں زراعت، کیمیکلز، توانائی، کان کنی، ٹیلی کمیونی کیشنز اور دیگر جدید صنعتیں شامل ہیں نیز تعلیمی نظام میں جدید ٹیکنالوجیز کے نفاذ پر بھی غور کیا گیا۔