قازق صدرکا ملک کی زرعی زمینوں کا یونیفائیڈ ڈیجیٹل نقشہ تیار کرنے کا حکم

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:51

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے ملک کی زرعی زمینوں کا یونیفائیڈ ڈیجیٹل نقشہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر قاسم جومارت توقایف نے قوم سے سالانہ خطاب میں زرعی سائنس کی عملی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ مانیٹرنگ اور جیو اینالٹکس کے ذریعے اب تک غیر استعمال شدہ زمینوں کی نشاندہی کر کے انہیں دوبارہ زرعی استعمال میں لایا جا رہا ہے لیکن اس عمل کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے زمین کی مٹی کے معیار، پیداوار، فصلوں کی حالت اور تقسیم کا جامع تجزیہ کیا جانا چاہیے،یہ عمل جنگلاتی زمینوں پر بھی لاگو ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی قازقستان کے علاقے میں حال ہی میں 9 ہزار ہیکٹر زمین کو نظرانداز شدہ پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :