Live Updates

پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی جانب سے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل حکومت سندھ کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجند کے مقام پر پانی کا اِن فلو اور آئوٹ فلو 6,60,350 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گڈو بیراج پر اِن فلو 5,05,034 کیوسک اور آئوٹ فلو 4,75,970 کیوسک رہا۔

سکھر بیراج پر اِن فلو 4,40,985 کیوسک جبکہ آئوٹ فلو 4,12,735 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کوٹری بیراج پر اِن فلو 2,58,004 کیوسک اور آئوٹ فلو 2,54,354 کیوسک ہے۔مانیٹرنگ سیل کے مطابق دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال پر مکمل نگرانی رکھی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :