سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کا حوال موٹرز پاکستان لمٹیڈ کا دورہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خواجہ یاسر قیوم کی قیادت میں چیمبرآف کامرس کے وفد نےحوال (Haval) موٹرز پاکستان لمٹیڈ کا دورہ کیا۔ وفد میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ممبران اور انڈسٹری کی اہم شخصیات شامل تھیں۔ حوال (Haval) موٹرز پاکستان لیمٹیڈ نے چیمبرآف کامرس کے ممبران کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر وفد کے اعزاز میں ہائی-ٹی استقبالیہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں وفد کو پروڈکٹ کا ایک عمیق تجزیہ کروایا گیا۔ مہمانوں کو حوال (Haval) کی تازہ ترین گاڑیوں کی لائن اپ کا تفصیلی واک تھرو دیا گیا۔ وفد کے اراکین نے برانڈ کی مضبوطی ،جدت، حفاظتی خصوصیات اور جدید ترین ڈیزائن کو سراہا۔ صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خواجہ یاسر قیوم نے پاکستان کی کاروباری برادریوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے اور پریمیم آٹوموٹیو سیگمنٹ میں ایک لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن کو ظاہر کرنے کے لیے حوال موٹرز لمٹیڈ کمپنی کی لگن کو اُجاگر کیا ۔