وائس چانسلر کی زیر صدارت جامعہ بلوچستان میں 95 واں اکیڈمک کونسل اجلاس

جمعرات 11 ستمبر 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) جامعہ بلوچستان کا 95 واں اکیڈمک کونسل اجلاس سنیڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے کی جبکہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، ایڈیشنل سیکریٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن حکومت بلوچستان جہانزیب مندوخیل، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، پرنسپل یونیورسٹی لا کالج ڈاکٹر عسمت اللہ، ڈینز، ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے سربراہان، کنٹرولر امتحانات اور اکیڈمک کونسل کے دیگر ممبران شریک ہوئے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اچھی طرزِ حکمرانی، فیصلوں پر مثر عملدرآمد، اور تدریسی و انتظامی بہتری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کی تعلیمی ترقی کے لیے شفافیت، مشاورت اور نتیجہ خیز اقدامات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام شعبہ جات پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی فلاح، معیاری تعلیم، اور بروقت ڈگری کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔اجلاس میں اہم تعلیمی و انتظامی امور زیر غور آئے جن میں کورسز میں ترامیم، شعبہ جاتی کارکردگی، طلبہ کے مسائل، داخلہ پالیسی، امتحانات، اسکالرز کے کیسز اور شعبہ AI کے کورسز کی منظوری شامل تھی۔ اراکین نے مختلف تجاویز پیش کیں اور متعدد نکات پر اتفاقِ رائے سے فیصلے کیے۔

متعلقہ عنوان :