جیکب آباد کے سائونڈ مارکیٹ میں دو سال سے گیس فراہمی معطل، شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 23:09

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) جیکب آباد کے سائونڈ مارکیٹ میں دو سال سے گیس فراہمی معطل، شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سائونڈ مارکیٹ کے رہائشیوں کو گزشتہ دو سال سے گیس کی سپلائی بند ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے گیس بحران سے تنگ آکر علاقہ مکینوں نے گیس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت آصف برڑو اور محمد رمضان گولو نے کی جبکہ ہندو برادری کی خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں مظاہرین نے گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فوری سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو سال سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہیں جس کے باعث خواتین اور بچوں کو کھانے پینے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ متبادل ایندھن پر اخراجات بڑھنے سے معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گیس سپلائی فی الفور بحال کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔