چوہدری انوارالحق سے راسب لطیف چھورا،چوہدری نصیر احمد ویگر کی ملاقات

جمعرات 11 ستمبر 2025 23:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے یونین کونسل کس چناتر سے راسب لطیف چھورا،چوہدری نصیر احمد ٹھیکیدار،چوہدری افسر رحیم،ڈاکٹر چوہدری طاہر اور رحیم،چوہدری طاہر ایوب نے ملاقات کی۔ دریں اثناء وزیراعظم سے یونین کونسل بڑھنگ سے چوہدری نذیر احمد،اظہر محمود،محمد حنیف،اصغر احمد اور مہر سرور نے ملاقات کی۔

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم حقوق کی بات کرتے ہیں وہی ہمیں اپنے فرائض پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے،پچھلے 70 سال کا حساب نہیں دے سکتا ہاں اپنے دو سال چار ماہ کا حساب دے سکتا ہوں، اللّہ پاک کے فضل اور اپنے مرشد خانہ والدہ محترمہ کی دعاوں کے صدقے آزادکشمیر میں گورننس کے نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے،کسی کو بھی ماورائے قانون کام کی جرآت نہیں ہے کیونکہ خود وزیراعظم کی ذات قانون سے بالاتر نہیں ہے تو پھر کسی اور کو یہ جرآت کس طرح ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پونچھ کے دوروں پر گیا تو ان سے سوال پوچھا کہ ستر سال اقتدار آپ کے نمائندوں کے پاس رہا ان سے پوچھیں تو سہی یہ محرومیاں کیوں ہیں انہیں وہ دیا جو پچھلے ستر سال میں انہیں نہیں ملا تھا،آزادکشمیر کے عوام کو ہیلتھ پیکج دیا،ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا،پی ایس سی کے ذریعے میرٹ پر ڈاکٹروں کا تقرر کیا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہوں،کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کو رن اپ کیا،سوشل پروٹیکشن فنڈ قائم کیا تاکہ ناداروں کی مدد کی جا سکے،عوام کے ٹیکس کے پیسے پر عیاشیوں کو ختم کیا، بائیو میٹرک کا نفاذ یقنی بنایا اس سے سرکاری پیسے کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملے گی،مافیاز کا خاتمہ کیا ان کے سہولت کار پروپیگنڈہ کرتے ہیں مگر اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا عوام سمجھتے ہیں کہ کون صیحیح ہے کون غلط،پندرہ سال بعد اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن آفیسرز کی آسامیوں کے خلاف پی ایس سی کے انعقاد کو یقینی بنایا تاکہ بیوروکریسی میں میرٹ پر لائق نوجوان آئیں،پی ایس سی کو فعال بنایا، سینکڑوں آسامیوں پر میرٹ پر نوجوان بچے اور بچیاں تعینات ہوئے یہی ترقی ہے یہی میرٹ ہے اور یہی گڈ گورننس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن رات کام کر کے اداروں کو ٹھیک کیا،اداروں میں میرٹ پر شاندار آفیسران کا تقرر کیا،جس کے اثرات نیچے تک گئے۔ انہوں نے کہا کہ انشائاللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔وفود نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہا اور ان کے گڈ گورننس اقدامات کی تعریف کی۔