1965 کی جنگ: پاکستان کی مسلح افواج کی جرات و بہادری کے باعث بھارتی حملے ناکام،۔ پاکستانی ٹینکوں نے بھارتی فوج کے 36 ٹینک تباہ کیے جبکہ چھمب سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکی پر قبضہ کیا ،

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:56

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) 11 ستمبر 1965 کو جنگ کے گیارھویں روز پاکستانی افواج کی جرات و بہادری نے بھارتی فوج کو شدید شکست دی، جس کے نتیجے میں بھارتی افواج کے حوصلے پست ہو گئے۔ ابتدائی حملوں میں کامیابی کے بعد پاکستانی فوج نے اپنے عزم کو مزید تقویت بخشی اور جوابی کارروائیوں میں شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی افواج کی جانب سے کھیم کرن کے علاقے میں قصور پر حملے کی کوشش کو پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا اور کھیم کرن پر قبضہ کر لیا۔

اس لڑائی میں پاکستانی فوج نے بھارتی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا۔پاکستانی فوج نے لاہور سیکٹر میں بھارتی پیش قدمی کو روکا اور کھیم کرن کو بھارتی قبضے سے چھڑانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ سیکٹر میں پاکستانی ٹینکوں نے بھارتی فوج کے 36 ٹینک تباہ کیے جبکہ چھمب سیکٹر میں پاکستانی فوج نے بھارتی فوجی چوکی پر قبضہ کر لیا۔ سندھ راجھستان سیکٹر میں بھی پاکستانی افواج نے برق رفتاری سے پیش قدمی کی اور بھارتی چوکیوں پر قبضہ کر ، لیا۔

پاک فضائیہ نے ہلواڑہ اور مغربی بنگال کے باغ ڈوگرہ ائیربیس پر بھارتی بمبار جہازوں کو تباہ کیا، جبکہ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اپنی بالادستی برقرار رکھی۔ جنگ کے اس دن نے پاکستانی فوج کے عزم و حوصلے کو اجاگر کرتے ہوئے ایک لازوال داستان رقم کی۔