پولینڈ بیلاروس کے ساتھ سرحد بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے ، روس

جمعہ 12 ستمبر 2025 08:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) روس نے پولینڈ پر زور دیا ہے کہ وہ بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلے پر جلد از جلد نظرثانی کرے۔شنہوا کے مطابق یہ مطالبہ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کیا۔ماریا زاخارووا کے مطابق، پولینڈ کی یہ کارروائی پورپ میں کشیدگی بڑھانے کی پالیسی کو جواز فراہم کرنےکی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ اس قسم کے یکطرفہ اقدامات نہ صرف پولینڈ بلکہ ان بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے بھی نقصان دہ ہوں گے جو تجارتی تبادلے کے لیے پولینڈ-بیلاروس سرحد استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ فوجی مشقیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں اور اس بار بھی مناسب شفافیت کے ساتھ کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق یورپی سکیورٹی و تعاون تنظیم (او ایس سی ای ) کے تمام رکن ممالک، جن میں پولینڈ بھی شامل ہے، کو ان مشقوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :