سینٹ پیٹرزبرگ میں 11 واں انٹرنیشنل یونائیٹڈ کلچرز فورم شروع، 60 سے زائد ممالک کے مندوبین کی شرکت

جمعہ 12 ستمبر 2025 09:30

سینٹ پیٹرزبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 11 واں انٹرنیشنل یونائیٹڈ کلچرز فورم کا آغاز ہو گیا جس میں 60 سے زائد ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ تین روزہ فورم "ثقافت کی جانب واپسی -نئے مواقع" کے موضوع پر منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 40 سے زائد پروگرام شامل ہیں جن میں لیکچرز، پینل ڈسکشنز، گول میز کانفرنسیں اور موضوعاتی سیشنز ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان سیشنز میں تھیٹر، میوزیمز اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی موضوعات پر بات چیت ہوگی۔فورم کے ثقافتی پروگرام کی خاص جھلک چائنیز کلچر فیسٹیول ہے جس میں کنگ فو ڈانس ڈرامہ "الیون وارئیرز" پیش کیا جائے گا۔یہ فورم 2012 میں قائم کیا گیا تھا اور اسے روسی حکومت، وزارت ثقافت اور سینٹ پیٹرزبرگ کی انتظامیہ مشترکہ طور پر منعقد کرتے ہیں۔ اس کا مقصد روسی ثقافت کاتحفظ ،بین الاقوامی ثقافتی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :