ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعواننے تھانہ کلورکوٹ اور خدمت مرکز کلورکوٹ کا دورہ کیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:25

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعواننے تھانہ کلورکوٹ اور خدمت مرکز کلورکوٹ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی ترتیب و تکمیل، عوامی شکایات کے اندراج اور پولیس اہلکاروں کی مجموعی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اور ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھانے کو عوامی سہولت کے حقیقی مرکز میں تبدیل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔بعد ازاں ڈی پی او نے خدمت مرکز کلورکوٹ کا بھی دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے خدمت مرکز کے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت اور شفاف خدمات فراہم کی جائیں تاکہ عوام پولیس پر اپنے اعتماد کو مزید مضبوط بنا سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :